لاہور (ر روشن پاکستان نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کے لیے 110 ملین روپے کی لاگت سے بنایا گیا گرین لائن منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ لاہور میں پہلی بارش کے بعد گرین لائن روڈ کا پینٹ اُتر گیا اور اس کا نام و نشان مٹ گیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد موٹرسائیکل سواروں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا تھا، تاہم بارش کے بعد اس کے نشانات پوری طرح سے مٹ گئے، جس سے حکومتی منصوبے کی ناکامی کو مزید تقویت ملی۔ گرین لائن کے رنگ اُترنے کے باعث سڑکوں پر اس کا کوئی اثر باقی نہیں بچا، اور موٹرسائیکل سواروں کو پھر سے وہی پرانی مشکلات درپیش ہوگئیں۔
منصوبے کے دوران دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ گرین لائن سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گا، مگر ابتدائی ہی کے تجربات اس کے برعکس ثابت ہوئے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس ناکامی سے کیا سبق سیکھے گی اور آیا یہ منصوبہ دوبارہ فعال ہو سکے گا یا نہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی