اتوار,  23 فروری 2025ء
سیالکوٹ: 12 سالہ لڑکے کو ہم عمر دوست نے معمولی تلخ کلامی پر جان سے مار دیا

اسلام آباد( روشن پاکستان نیوز)پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں 12 سالہ لڑکے کو ہم عمر دوست نے معمولی تلخ کلامی پر جان سے مار دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ہیڈ مرالہ میں 12 سالہ ذوہیب اور اس کے دوست محمدعلی کے درمیان موبائل گیم جیتنے پر شرط لگی تھی۔

مزید پڑھیں:گجرات: اقدام قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، مدعی ہی اصل ملزم نکلا

زوہیب کے شرط جیتنے پر اس کے دوست محمد علی نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 12 سالہ زوہیب موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کم سن ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں

مزید خبریں