اتوار,  23 فروری 2025ء
اینکر پرسن ڈرامہ ارٹسٹ ساجد حسن کے بیٹے کو کراچی ڈیفنس سے گرفتار کرلیا گیا

کراچی (میاں خرم شہزاد) اینکر پرسن ڈرامہ ارٹسٹ ساجد حسن کے بیٹے کو کراچی ڈیفنس سے گرفتار کرلیا گیا۔

مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان سے ہوش اڑا دینے والے انکشافات کا سلسلہ جاری دوسری طرف ارمغان کے منشیات میں ملوث ہونے کہ شواہد بھی تفتیشی ٹیم کو مل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں رہنے والے دولت مند افراد کے بچے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ کراچی پولیس کی جانب سے “ڈی ایچ اے” میں بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں کئی گرفتاریاں پولیس نے کی ہیں جن میں اینکر پرسن ٹی وی ارٹسٹ ساجد حسن کا بیٹا بھی ملوث ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مصطفی عامر کیس ملک کی تاریخ کا ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے جس میں بڑے بڑے لوگوں کے نام سامنے آنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار

مزید خبریں