هفته,  22 فروری 2025ء
راولپنڈی: خاتون پر تیزاب پھینکے جانے کاواقعہ! سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)دھمیال کے علاقہ چکری روڈ میں خاتون پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ،دھمیال پولیس کی فوری کارروائی خاتون کا سابقہ شوہر محمد ریاض گرفتار،خاتون والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر تھیں کہ اسی دوران ملزمان نے تیزاب پھینکا۔تفصیلات کے مطابق دھمیال کے علاقہ چکری روڈ میں خاتون پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی، واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ،دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے سابقہ شوہر محمد ریاض کو گرفتار کرلیا،خاتون والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر تھیں کہ اسی دوران ملزمان نے تیزاب پھینکا ،متاثرہ خاتون اور انکے والد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے اپنے سابقہ شوہر سے خلع لی تھی، جوکہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، خواتین کے خلاف جرائم خصوصاً تیزاب گردی قابل برداشت نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

راولپنڈی، ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے والے 3 ڈکیتوں کو معزز عدالت سے سزا، مجرمان کو مجموعی طور پر 30 سال قید،2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں مجرم باشی خان کو 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 411 ت پ کے جرم میں 3 سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم محمد حق کو ڈکیتی کے جرم میں 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 411 ت پ کے جرم میں 3 سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم محمد حق کو ضرر کے جرم میں 25 ہزار روپے ضمان کی سزا بھی سنائی گئی،ملزم اسد کو ڈکیتی کے جرم میں 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 411 ت پ کے جرم میں 3 سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے طاہر، علی اُسامہ اور طارق کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مئی 2024 تھانہ مورگاہ میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

راولپنڈی، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ،شہر کے مختلف علاقوں سے 68 افراد گرفتار ،سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد  پولیس ٹیمیں شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں، ملوث ملزمان اور جن عمارتوں سے پتنگ بازی ہوئی انکے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ،شہر کے مختلف علاقوں سے 68 افراد  کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمدہوئیں، پولیس ٹیمیں شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں، ملوث ملزمان اور جن عمارتوں سے پتنگ بازی ہوئی انکے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی ویڈیو کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے، پتنگ بازی ہوائی فائرنگ قابل تعزیر  جرائم ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار

مزید خبریں