هفته,  19 اپریل 2025ء
پنجاب اسمبلی میں ماں بولی عالمی دن پر پنجابی زبان کے فروغ کے لیے قرارداد پیش

لاہور (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر نے ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر پنجابی زبان کے فروغ کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجابی زبان کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے، پنجابی کتب کی اشاعت کو فروغ دیا جائے، اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں پنجابی زبان کو مناسب جگہ دی جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سرکاری ادارے اور تعلیمی بورڈز اپنی اشاعتوں میں پنجابی زبان کو بھی شامل کریں تاکہ اس زبان کو درپیش چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ رخسانہ کوثر نے اس موقع پر کہا کہ پنجابی زبان ہماری ثقافت اور شناخت کا اہم حصہ ہے، اور اس کے فروغ کے بغیر ہماری تاریخ اور ورثہ مکمل نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں: شیخو پورہ ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، فافن کی رپورٹ

ماہرینِ لسانیات اور ثقافتی تنظیموں نے اس قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پنجابی زبان کی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ اسمبلی میں اس قرارداد پر مزید بحث آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

مزید خبریں