هفته,  22 فروری 2025ء
چیمپئنز ٹرافی کے دوران لاہور پولیس کے 129 اہلکار غیر حاضر، ایس ایس پی کا برخاستگی کا حکم

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں جاری آئی سی سی چمیپئنز ٹرافی کے دوران لاہور پولیس کے 129 اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پایا گیا جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے غیر حاضر اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، غیر حاضر اہلکاروں میں حساس ولاء اینڈ آڈر کی ڈیوٹیوں سے بھگوڑے اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سول لائن ڈویژن کے غلام حیدر، قمر غفار، کینٹ ڈویژن کے افتخار احمد، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے عبد القیوم، صدر ڈویژن کے عرفان لیاقت اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے حکم دیا ہے کہ ایک دن غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کو دفاتر میں طلب کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ، عارضی طور پر غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں میں سول لائن ڈویژن کی نوشین اور کینٹ ڈویژن کے جہانگیر علی سمیت دیگر کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق، تمام غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں فوری طور پر دفتر طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

مزید خبریں