هفته,  22 فروری 2025ء
سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے، آئی جی سندھ کی ہدایت پر نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (میاں خرم شہزاد) سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے کر دئیے گے. انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے. گریڈ 19 کے آفیسر قمر رضا جسکانی اسپیشل انٹیلیجنس برانچ سے تبادلہ کر کے ضلع بدین تعینات کردیا گیا جبکہ ضلع سجاول کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا. گریڈ 19 کے آفیسر شبیر احمد سیٹھار کو میرپورخاص سے تبادلہ کرکے ضلع شہید بینظیرآباد تعینات کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے. گریڈ 19 کے آفیسر عادل میمن کو اے آئی جی لیگل سی پی او سندھ سے ایس ایس پی ضلع تھرپارکر تعینات کردیا گیا. گریڈ 18 کے آفیسر ڈاکٹر سُمیر نُور کو ایس ایس پی ضلع میرپورخاص تعینات کردیا گیا ہے. گریڈ 18 کے آفیسر محمد طارق نواز کو سی ٹی ڈی سے تبادلہ کرکے ایس ایس پی ضلع کورنگی تعینات کردیا گیا. گریڈ 18 کے آفیسر سلیم شاہ کو ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ ملیر سے تبادلہ کرکے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار تعینات کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب میں لڑائی ، وفاق میں بھائی بھائی ، ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت ہے ، بیرسٹر سیف

مزید خبریں