اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)روڈن انکلیو سوسائٹی کےجنرل منیجرسیلز محمد راشدنے کہا ہے کہ روڈن انکلیو صحت منداور صاف ستھرے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فزیکل ایکٹیویٹیز کے فروغ کے لئے ہمیشہ ہمہ تن رہتا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور نام روشن کرنے کیلئے کوشاں رہے گا،صحت مند پاکستان ہی دنیا میں ترقی کر سکتا ہےکیونکہ جن ممالک میں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ روڈن انکلیو نوجوان نسل کو برائیوں سے بچا کر کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار کومباکس سیونتھ ایشین تائکوانڈو اوپن چیمپین شپ 2025ء کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کومباکس سیونتھ ایشین تائکوانڈو اوپن چیمپین شپ 2025ء میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اورانعامات بھی تقسیم کئے۔
مزید پڑھیں: عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن کے طلباء کے اعزاز میں تقریب