گجرات(روشن پاکستان نیوز) گجرات میں ایک اہم کیس کا انکشاف ہوا ہے جس میں مدعی مقدمہ خود ہی ملزم بن گیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق، مقدمہ اقدام قتل میں درج ہوا تھا جس میں ایک شخص نے اپنے سگے بھانجے کو فائر مار کر زخمی کر دیا تھا۔
ملزم نے اپنے مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، لیکن دورانِ تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ اس نے خود ہی اپنے بھانجے کو فائر مار کر زخمی کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم نے زمین ہتھیانے کے لیے یہ چالاکی کی تھی اور وہ پہلے بھی اغوا اور چوری جیسے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ گیٹ اور 1 ہزار اینٹیں بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس تھانہ صدر لالہ موسٰی نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے اور ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل نے کہا کہ “مجرم چاہے جتنا بھی شاطر ہو، قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔”
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کارروائیوں میں متعدد ملزمان گرفتار