واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک نئی کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، برکس ممالک چینی یوآن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے، لیکن اب ہم کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ برکس ممالک میں برازیل ، روس، چین، بھارت، ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت 10 ممالک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں امن کیلئے ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کی میزبانی پر تیاری ہیں، سعودی عرب