حافظ آباد(شوکت علی وٹو) ایگری کلچر چاٸینیز کمپنی زینگ بینگ ایگری کلچر پاکستان کے جنرل مینیجر(سی ای او) مسٹر ولیم وینگ نے حافظ آباد میں عثمان ایگری ٹریڈرز مدھریانوالہ روڈ کا کاروباری دورہ کیا اس موقع پر عثمان ایگری ٹریڈرز حافظ آباد کے مالک جناب غلام مرتضی شاکر نے مسٹر ولیم وانگ کو ویلکم کیا انکے ساتھ کمپنی کے ٹرانسلیٹر جناب عاطف صاحب ، ایس ایم جناب دانیال صابر اور سیلز مینیجر احسن شیراز موجود تھے مسٹر ولیم وینگ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت اچھا لگا حافظ آباد آکر بہت عزت ملی مجھے اور بہت اچھا ویلکم کیا ہے ہم اس کاروباری تعلق کو دوستی میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں عثمان ایگری ٹریڈرز پر آکر مجھے ایسا لگا کہ یہ کمپنی کی فرینچاٸز نہی میری اپنی فرینچاٸز ہے اس پر مرتضی شاکر صاحب نے مسٹر ولیم وانگ کا حافظ آباد آمد پر شکریہ ادا کیا اور اس کاروباری تعلق کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ زینگ بینگ ایگری کلچر معیاری زرعی ادویات فراہم کرکے زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے کمپنی کےپراڈکٹس انتہاٸ معیاری اور مناسب قیمت کے لحاظ سے کسان بھاٸیوں کے لیۓ بہت فاٸدہ مند ہیں ہم زینگ ایگریکلچر کے ساتھ تین سال سے کام کررہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہم مزید زیادہ کام کریں اور بزنس میں اضافہ کریں اس موقع پر پراڈکٹس کے حوالے سے کافی گفتگو ہوٸ اور مسٹر وینگ نے مزید نٸ اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نۓ زرعی زہر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواٸ اور کمپنی کی جانب سے کیلینڈر گفٹ کیا اور مرتضی شاکر صاحب نے اس سال 10 ملین کا بزنس زینگ بینگ کے ساتھ کرنے کا عزم ظاہر کیا.
