هفته,  22 فروری 2025ء
سٹی اینڈ گلڈز یو کے نے پاکستان میں 30 سے زائد اداروں کو بین الاقوامی ایکریڈیشن سے نوازا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سٹی اینڈ گلڈز یو کے، جو کہ 1876 سے ہنر کی ترقی میں عالمی رہنما ہے، نے پاکستان میں 30 سے زائد اداروں اور یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن سے نوازا ہے۔ GEMS مڈل ایسٹ اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے تعاون سے حاصل کیے گئے اس اہم سنگ میل کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کے لیے خاص طور پر جی سی سی اور یورپی ممالک میں روزگار کے بین الاقوامی مواقع پیدا کرنا ہے۔
سٹی اینڈ گلڈز، جو کہ ایک رائل چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ ہے، عالمی سطح پر تسلیم شدہ مہارتوں کی فراہمی کے لئے مشہور ہے جو مسلسل ترقی پذیر بین الاقوامی جاب مارکیٹ میں کامیابی کے لئے ضروری ہیں۔ سٹی اینڈ گلڈز نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کے قابل بنا کر، سب کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں مدد کرتا ہے۔
عسکری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روات اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن تقریب میں چیئرپرسن NAVTTC محترمہ گلمینہ بلال نے پرنسپل عسکری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روات اسلام آباد کو سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کہا۔ توقع ہے کہ اس باوقار شناخت سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے متعدد شعبوں میں کیریئر کے بے شمار مواقع کی راہ ہموار ہو گی اور عالمی سطح پر ان کے امکانات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں