هفته,  22 فروری 2025ء
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ، اوپنر بیٹر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

کراچی(روشن پاکستان نیوز) چییمئنز ٹرافی کے پہلے میچن میں نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔  پی سی بی نے بھی فخر زمان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کر لیا، فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مخلتف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوشش ہوگی آنے والے باقی تمام میچز میں کامیاب ہوں، رضوان

خیال رہے فخر زمان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف میچن میں اوپننگ کرنے کیلئے بھی نہیں آ سکے تھے ، وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تاہم بیٹنگ کے دوران تکلیف کا شکار نظر آئے۔

مزید خبریں