ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن PISES میں عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیرِ پاکستان کی اہلیہ سمیت دیگر ایم شخصیات نے شرکت کی اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن میں عالمی سطح پر امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے اور قومی نغموں پر پرفارم کیا۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں امن کیلئے ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کی میزبانی پر تیاری ہیں، سعودی عرب
اس موقعہ پر سفیرِ پاکستان احمد فاروق کی اہلیہ عائشہ احمد نے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی بچے ملکی اثاثہ ہیں جو آگے چل کر ملکی ترقی کا باعث بنیں گے اور ان بچوں نے اپنی مثبت سوچ اور مثبت طرزِ عمل سے اپنے مقاصد کو حاصل کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل سکول PISES کے پرنسپل محمد تنویر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول ہر سال کیمبرج یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرتا چلا آ رہا ہے جس پر ہم اپنے طلباء اور استاتذہ پر فخر کرتے ہیں اور ہماری کوشش رہی ہے کہ طلباء کو بہتر ماحول دیکر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے جس میں ہم کامیاب رہے ہیں۔