لاہور: (روشن پاکستا نیوز) لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 203 حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ایوی ایشن کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ ٹیک آف ہوتے ہی پرندہ ٹکرانے سے متاثر ہوا، پائلٹ نے کاک پٹ سے کنٹرول ٹاور کو فوری آگاہ کیا ، لینڈنگ کی اجازت مانگنے پر رن وے کو کلیئر کر دیا گیا۔
مزید پڑھی: سیاسی بھرتیاں ، کرپشن اور اقرباء پروری ، پی آئی اے کا خسارہ 850 ارب روپے ہو گیا
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا لاہور سے دبئی جانے والا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے، طیارے میں 150سے زائد مسافر سوار تھے، انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی، انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔