ہمارا مقصد بے گھر افراد کو سستے گھروں کی فراہمی ہے، محمد راشد

اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) روڈن انکلیو سوسائٹی کا پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے )میں شاندار تقریب کا انعقاد،روڈن انکلیو سوسائٹی کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نےتقریب میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،تقریب کا اہتمام سدیلہ آرٹ گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا،اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور روڈن انکلیو سوسائٹی کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نےکہا کہ روڈن انکلیووزیراعظم کے ویژن کے مطابق کم آمدن والے افراد کیلئے بہترین منصوبہ لیکر آئی ہے، ہمارا مقصد بے گھر افراد کو سستے گھروں کی فراہمی ہے، سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں،یہی وجہ ہے کہ لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ روڈن انکلیوایل او پی کی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ این او سی کے حصول کے آخری مراحل میںہےجس کا اعلان بہت جلد متوقع ہے،اسی سلسلے میں مارکیٹ کی بہتری کیلئے یکم مارچ سے سوسائٹی کے پلاٹ یا فائل پر کاسٹ آف لینڈ کی ادائیگی کیلئے دی گئی تمام رعایتیں ختم کی جا رہی ہیں ،28 فروری تک تمام کلائنٹس کیلئے آخری موقع ہے کہ وہ فائل یا پلاٹ کے بقایا جات کی اقساط ادا کرکے دس فیصد رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں،28 فروری کے بعد یہ دس فیصد رعایت بھی ختم کر دی جائیگی۔

مزید خبریں