اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سی ڈی اے میں اربوں روپے کے پلاٹس کی مشکوک منتقلی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں 22 سرکاری پلاٹس کی مشکوک شخص کو منتقلی کی گئی،مشکوک شخص نے شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل کرکے بائیس پلاٹس اپنے نام کرلیے۔
مزید پڑھیں: فلائی جناح کی نئی پروازوں کا آغاز: لاہور سے بحرین اور اسلام آباد سے ریاض کے لیے روزانہ اور ہفتہ وار پروازیں
اربوں روپے مالیت کی جائیداد کی مشکوک منتقلی پر سی ڈی اے نے کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا، چیئرمین سی ڈی اے نے خط کے ذریعے کہا کہ ایف آئی اے معاملے کی چھان بین کرے۔
ترجمان نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کی کہ چیئرمین کے نوٹس پر معاملے کی چھان بین ہورہی ہے،معاملہ مزید تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو بھیجا گیا ہے۔










