هفته,  15 فروری 2025ء
یوکرین میں امن کیلئے ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کی میزبانی پر تیاری ہیں، سعودی عرب

ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے یوکرین میں امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن ملاقات کی میزبانی پرآمادگی ظاہر کردی۔

ترجمان سعودی حکومت کے مطابق ہمارے لیے امریکی اورروسی صدورکی میزبانی باعث مسرت ہے، ڈونلڈٹرمپ اورولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بڑ ی پیشرفت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یوکرین اورروس کے درمیان امن کیلئے مصالحتی کوششیں جاری رکھیں گے، سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی قیادت میں یوکرین میں امن بحال ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کے محکمے کو کام سے روکنا غلط اور پاگل پن ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

خیال رہے کہ گزشتہ دن امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی، مستقبل میں ملاقات پراتفاق بھی ہوا تھا۔

مزید خبریں