جمعرات,  13 فروری 2025ء
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم ہدایات، سخت پالیسی کے نفاذ کا اعلان

کراچی (میاں خرم شہزاد) ‏وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد , وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کے اسباب، روک تھام اور اس کے پیش منظر میں کیے جانیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس , وزیر اعلی سندھ نے بھی ٹریفک ایشوز سے متعلق اجلاس میں احکامات دیئے ہیں۔ ٹریفک ایشوز اور معاملات سے متعلق سخت پالیسی بنائیں۔ ہیڈکانسٹیبل کو بھی چالان ٹکٹس کے اجراء کا اختیار دے رہے ہیں۔ آئندہ پیر سے ایس ایس پیز ٹریفک کو سڑکوں پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ آپ تمام کے پاس آئندہ پیر تک کا وقت ہے۔ پولیس فورس پیر سے سڑکوں پر دکھائی دینی چاہیئے۔ میں یا میرے فیملی ممبر کو بھی ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان دیا جائے۔ آپریشین پولیس کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی بھرپور مدد کرے۔ فرائض کو سنجیدہ لیں اور کام کرکے دکھائیں بصورت دیگر عہدوں سے برخاست کردونگا۔ پارکنگ سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے پالیسی بتادی ہے۔ پارکنگ کو ختم کررہے ہیں پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ صرف اور صرف سنگل لائن پارکنگ کی اجازت ہوگی۔ ڈبل لائن پارکنگ پر متعلقہ ایس او کو بلیک لسٹ کردیا جائیگا۔ بھاری گاڑیوں کی فٹنس اور انسپکشن کی جائے۔ ڈرائیورز کا میڈیکل کرایا جائے۔ میئر کراچی کے پاس دستیاب واٹر ٹینکرز کی فہرست پر ملکر لائحہ عمل تیار کریں۔وزیر داخلہ کی ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت۔ اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ ڈالے پر کوئی نہیں بیٹھے گا پولیس ہو یا سیکیورٹی گارڈ ہو۔ یہ ہدایات ڈالہ مالکان کو بھی بتادیں۔ فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں، بلیو لائٹس، پریشر ہارنز وغیرہ کے خلاف جاری مہم کو تیز کیا جائے۔

مزید پڑھیں: سندھ کی دیہی خواتین کو پانی کے وسائل کے انتظام میں بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور، ورکشاپ کا انعقاد

مزید خبریں