جمعرات,  13 فروری 2025ء
پاتھ ویز برٹش اسکول – 20 سالہ تعلیمی کامیابی کا جشن

کراچی (میاں خرم شہزاد) ہاتھ ویز برٹش اسکول تعلیم میں 20 ساله شاندار کامیابی کا جشن محترمه جودتھ بریڈشا نے 2005 میں پاتھ ویز برٹش اسکول کی بنیاد رکھی جو ایک پری اسکول کے طور پر صرف ایک استاد ایک منتظم اور ایک طالب علم کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ ہاتھ ویز معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

گزشته 20 سالوں میں اسکول مسلسل ترقی کر چکا ہے اور اب آئی جی سی ایس ای او لیول تک کی کلاسز پیش کرتا ہے۔ برطانوی نصاب کا استعمال کرتے ہوئے، اسکول سرگرمی پر مبنی سیکھنے پر زور دیتا ہے تاکہ طلبہ میں تجسس تخلیقی صلاحیت اور تنقیدی سوچ پیدا کی جا سکے۔

سالوں کے دوران ہاتھ ویز نے ایسے طلبہ تیار کیے ہیں جو کیمبرج امتحانات میں صوبائی اور قومی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور محنتی اساتذہ کی ٹیم کے ساتھ ، پاتھ ویز مستقبل کے رہنماؤں کی ذہنی نشوونما کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

8 فروری کو ہاتھ ویز برٹش اسکول نے اپنی 20 ویں سالگرہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں ایک جشن کے ساتھ منائی ۔ اس تقریب میں سابقہ طلبه، فیکلٹی تعلیمی شراکت دار اور خیر خواہ شامل ہوئے۔

اس شام کے مہمان خصوصی مسٹر مارٹن ڈاسن برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر تھے، جو محترمه ساجدہ خان اسکول کی مالک اور سی ای او کے ساتھ موجود تھے۔

تقریب کے اہم لمحات میں اسکول کی قیادت کی ٹیم کو تعریفی اسناد کی پیشکش بھی شامل تھی، جس میں پرنسپل وحیده شعیب نائب پرنسپل مائیکل پیٹرسن اور ڈپٹی ہیڈز شامل

تھے، تاکہ ان کی انتھک محنت اور نمایاں خدمات کو سراہا جا سکے۔ مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے، اسکول نے اپنی تازه ترین پهل باتھ ویز کنسلٹنٹ سروسز کا آغاز کیا – ایک ایسا منصوبہ جو اسکول کی مہارت اور اثر و رسوخ کو کلاس روم سے آگے بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں