بدھ,  12 فروری 2025ء
سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چمپیئن شپ 23 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چمپیئن شپ کے چیف آرگنائزر اور چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) سلطان محمود ستی نے کہا ہے کہ سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چمپیئن شپ 23 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں ساتوں سارک ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لیں گے،چمپیئن شپ دو مرحلوں میں منعقد ہو گی، پہلے مرحلے میں آٹھ کلو میٹر پر مشتمل دوڑ میں بیس سال سے کم عمر نوجوان اور بچے جبکہ دوسرے مرحلےمیں دس کلو میٹر دوڑ میں بیس سال سے زائد عمر کے افراد حصہ لے سکیں گے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اسلام آباد ایتھلیٹکس چمپیئن شپ کے صدر عمران خان اور ایونٹ کے مین اسپانسر روڈن انکلیوکے نمائندہ ایم راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) سلطان محمود ستی کا مزید کہنا تھا کہ سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چمپیئن شپ 23 فروری کو فاطمہ جناح پارک ایف نائن اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان ،بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان سمیت تمام ساتوں سارک ممالک حصہ لے رہے ہیں،ایونٹ میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے،چمپیئن شپ دو مرحلوں میں منعقد ہو گی، پہلے مرحلے میں آٹھ کلو میٹر پر مشتمل دوڑ میں بیس سال سے کم عمر نوجوان اور بچے جبکہ دوسرے مرحلےمیں دس کلو میٹر دوڑ میں بیس سال سے زائد عمر کے افراد حصہ لے سکیں گے،ہر ٹیم کے چار چار کھلاڑی دوڑ میں حصہ لینے کے اہل ہونگے جبکہ اسکورننگ کیلئے پہلے تین تین کھلاڑیوں کو کاؤنٹ کیا جائیگا،ایونٹ میں حصہ لینے والوں میں دو طرح کے انعامات دیئے جائینگے جن میںپیلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو انفرادی اور ٹیم کی صورت میں انعامات اور میڈلز دیئے جائینگے،ایونٹ میں شرکت کرنے والوں ٹیموں میں بھارتی ٹیم کاسب سے زیادہ سترہ افراد پر مشتمل دستہ شرکت کرے گا جو کہ بذریعہ سڑک واہگہ بارڈرسےپاکستان پہنچے گی جبکہ باقی تمام ٹیموں کو ریٹرن ایئرٹکٹ اور بورڈنگ سمیت قیام و طعام کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،تمام ٹمیں 21 فروری تک اسلام آباد پہنچ جائینگی،22 فروی کو ٹیموں کو اسلام آباد کی فیصل مسجد اور مونو منٹ کی سیر کرائی جائیگی جبکہ رات کو گالا ڈنر دیا جائیگا،اور تمام ٹمیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جائیگی، بریگیڈیئر (ر) سلطان محمود ستی کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ کو کروانے میں سیف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی انتھک محنت بھی شامل ہے،اس موقع پر ایونٹ کےمین اسپانسر روڈن انکلیو کے نمائندہ ایم راشد کا کہنا تھا کہ انکا ادارہ حکومت کیساتھ ملکر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھان چاہتا ہے،یہ ایونٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق منعقد ہو رہا ہے، یوتھ لیول پر کام کر رہے ہیں، بطوراسپانسر اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔

مزید خبریں