کراچی (میاں خرم شہزاد) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی کاوشوں سے سندھ میں دو مزید ہیریٹیج سائیٹس میں اضافہ۔ سندھ کے ضلع ضلع قمبر شہدادکوٹ میں کتے جی قبر ہیریٹیج سائیٹ ڈکلیئر کردی گئی۔ حیدرآباد میں حسن علی آفندی کی قبر اور قبرستان کو بھی ہیریٹیج قرار دے دیا گیا۔ سندھ کلچرل ہیریٹیج ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں سائیٹس کو ہیریٹیج قرار دیا گیا۔ حسن علی آفندی کی مزار پر کچھ روز میں ترکی کی کمپنی ٹکا کی جانب سے تزین و آرائش کا کام شروع کیا جائے گا۔ سندھ میں موجود قدیمی اور تاریخی ورثوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع قمبر شہدادکوٹ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اس سائیٹ کو ہیریٹیج ڈکلیئر کیا جائے۔ حسن علی آفندی رول ماڈل شخصیت ہیں ان پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ترکیہ کے ماہرین کی مدد سے حسن علی آفندی کے مزار پر کام شروع کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ تاریخی اور ثقافتی ورثوں کی بحالی اور حفاظت کیلئے خود بھی سرگرم ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ صوبے کی قدیمی اور ثقافتی ورثوں کو محفوظ بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 773ویں عرس کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے اقدامات کا اعلان