کراچی (میاں خرم شہزاد): مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آفاق احمد کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان پر کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج تھا، جس کے تحت انہیں حراست میں لیا گیا۔
آفاق احمد کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا اور انہیں جلد کورنگی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مسلسل عدم پیشی پر زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری