حافظ آباد(شوکت علی وٹو)انچارج چوکی سولنگی اعوان(تھانہ صدر حافظ آباد) علی رضا تارڑ کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ایک ملزم سے منشیات برآمد جبکہ دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گے ہیں.
مدھریانوالہ کے قریب ملزم ثناء اللہ ولد محمد یونس قوم ہنجراء سکنہ برج فتح علی پاپا نگری روڈ سے 545 گرام چرس برآمد، مقدمہ نمبر 179/25درج کر لیا گیا، ملزم جیل روانہ کر دیا گیا ، ایک اور مقدمہ میں ساگر کلاں کے قریب ملزم محمد معیز ولد خالد عمران قوم مغل سکنہ مانگٹ نیچا حافظ آباد سے پسٹل 30 بور، 2 ضرب روند زندہ برآمد مقدمہ نمبر 169/25درج کر دیا گیا ہے.
جلالپور بھٹیاں روڈ سے تلاشی پر عدنان اشرف ولد محمد اشرف قوم کھرل سکنہ پیلو سے پسٹل 30 بور 02 ضرب زنده روند برآمد کر کے مقدمہ نمبر 182/25 درج کر دیا گیا ہے
مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مختلف علاقوں کا دورہ