بدھ,  12 فروری 2025ء
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا 10 فروری کا دھرنا 20 فروری تک مؤخر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان نے 10 فروری 2025 کو ہونے والے گرینڈ دھرنے کو 20 فروری 2025 تک مؤخر کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے عہدیداران نے آج ایک بیان میں کیا۔ میڈیا کوآرڈینیٹر سید محمد معراج نے اس بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین اور میڈیا کے معزز ایڈیٹران و نمائندگان کو اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

ایمپلائز کے حقوق کے حوالے سے اس احتجاج کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے سید محمد معراج سے 03005046488 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہربھی دھرنے کا اعلان کر دیا

مزید خبریں