بدھ,  12 فروری 2025ء
بنوں: طالبان کا دو پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے شہید کرنے کا وحشیانہ اقدام

اسلام آباد(شہزاد انور ملک) بنوں کے علاقے بکاخیل منڈی سے طالبان نے دو پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار تھانہ اتمانزئی میں تعینات تھے اور انہیں بکاخیل منڈی کے قریب اغواء کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اغواء کے بعد دونوں اہلکاروں کو گربز بکاخیل کے علاقے میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کی شناخت ریاض اللہ اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔ پولیس نے طالبان کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے: ملالہ یوسفزئی

مزید خبریں