جمعه,  07 فروری 2025ء
تاجر دوست گروپ کا مرکز G-9 اسلام آباد میں انتخابی دفتر کا رنگا رنگ افتتاح

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  تاجر دوست گروپ کے مرکزی الیکشن آفس کا رنگا رنگ افتتاح مرکز G-9 اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں غیور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی اور مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچادی۔ افتتاحی تقریب میں تاجر برادری کا تاریخی جوش اور جذبہ نظر آیا، اور ہر طرف سے “پھول تے موراں ٹھکا ٹھک” کے نعرے گونجتے رہے۔

اس موقع پر تاجر دوست گروپ کے چیئرمین راج محمد عباسی اور ان کی ٹیم نے شرکت کی، اور تاجروں کو اپنے گروپ کے لیے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر رقص اور پھول پتوں کی بارش کی گئی جس سے ماحول مزید خوشگوار ہو گیا۔

چیئرمین تاجر دوست گروپ راج محمد عباسی نے کہا کہ “ہماری ٹیم اور مرکز G-9 کے تاجروں کا جوش بے مثال ہے۔ انشاءاللہ، تاجر دوست گروپ بھاری اکثریت سے انتخاب جیتے گا اور صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔” انہوں نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اپنے گروپ کی جیت کے لیے پرعزم ہیں اور اس کی کامیابی تاجروں کی کامیابی ہے۔”

افتتاحی تقریب میں تاجر برادری کے افراد نے “تاجر دوست گروپ زندہ باد” کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پولیس نے 36 گھنٹوں میں اغواء ہونے والے تاجر کو بازیاب کر لیا، فیملی کا پولیس کو خراج تحسین

یہ پروگرام اس بات کا غماز ہے کہ تاجر دوست گروپ مرکز G-9 کی تاجر برادری کی بھرپور حمایت کے ساتھ انتخابی میدان میں اُترنے کے لیے تیار ہے۔ اس کامیاب افتتاحی تقریب نے اس بات کو واضح کر دیا کہ تاجر دوست گروپ کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے، اور ان کی جیت اب محض ایک رسمی کارروائی ہے۔

تاجر دوست گروپ کی ٹیم اور مرکز G-9 کے تاجروں کی جانب سے اس موقع پر بھرپور شرکت اور جوش و جذبہ کی توقع کی جا رہی ہے کہ یہ گروپ اپنے اہداف میں کامیاب ہو گا۔

مزید خبریں