حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدا لرزاق کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے حافظ آباد کے انٹری پوائنٹس پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت چیکنگ شروع کر دی۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ٹرک، ڈمپرز کو زائد لوڈ وزن لیکر کسی بھی سٹرک پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا مال ضبط اور بھاری جرمانوں سمیت ٹرک /ڈمپر ز مالکان کے خلاف ایف آر درج کروائی جائیگی۔انکاکہنا تھا کہ ٹرک مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ لائسنس کے بغیر کوئی ڈرائیور ٹرک/ ڈمپر پر سوار نہ ہو ورنہ مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔سیکرٹری آر ٹی اے کاکہنا تھا کہ حکومت کی طر ف سے جو وزن مقرر کیا گیا ہے اس سے زائد وزن ہرگزلوڈ نہ کریں ورگرنہ ایف آئی آر کے علاوہ بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑی بند ہو سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں آگاہی مہم کے ذریعے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جا چکا ہے لہذا شہر کی سٹرکوں کی حفاظت سب شہریوں کی ذمہ داری ہے اور ہر شہری کا فرض ہے کہ اپنے اپنے شہر میں سٹرکوں کی حفاظت کر ے اور جو ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: ماحولیات ٹیم کی کارروائی، 75 مائیکرون سے کم وزن کے 1100 کلو شاپنگ بیگ قبضہ میں