جمعه,  07 فروری 2025ء
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی ریٹائر ہوگئے، خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا

کراچی (میاں خرم شہزاد) سندھ حکومت کے گریڈ 21 کے سینیئر آفیسر اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی 6 فروری 2024 کو مدت ملازمت ختم ہونے پر سروس سے ریٹائرڈ ہوگئے. افسران و ملازمین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیاگیا۔

ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی سروس سے ریٹائرڈ ہوگئے اس سلسلے میں ان کی سربراہی میں ایس بی سی اے کراچی ہیڈکوارٹر کانفرنس ہال میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں افسران و اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر انہوں نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ اپنی تعیناتی کے مختصر عرصے میں ادارے کی ساکھ کی بحالی کیلئے ہر ایک دن سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں اور الحمدللہ آج باوقت ریٹائرمنٹ میں سرخرو ہوا ہوں. اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی جانب سے بھرپور مدد باعث عزت و قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میں حکومت سندھ کے وژن کے تحت عوامی سہولیات کی فراہمی اور تعمیراتی قواعد و ضوابط پر سختی عملدرآمد اور افسران و ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنا میرے لئے باعث اطمینان ہے۔ انہوں تمام افسران کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈیمالیشن سیکشن اور پبلک ریلیشنز سیکشن کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس دوران سینئر افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی کی جانب سے ادارے کے لئے گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی ایڈمنسٹریٹو صلاحیتوں کی اعلیٰ درجہ قرار دیا جبکہ ان کی جانب سے تمام شعبہ جات پر توجہ اور بلخصوص عوامی شکایات پر فوری کارروائی اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ریکارڈیڈ بھرپور ایکشنز قابل تقلید عمل ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس چیف کا نیپا کراچی میں 42ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب، کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کی بہتری کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور

بعد ازاں ایس بی سی اے , سی بی اے یونینز نمائندگان، آفیسرز ایسوسی ایشن اراکین و دیگر ملازمین کی جانب سے بھی اپنے جذبات وخیالات کے اظہار میں اتھارٹی میں ڈی پی سی کے انعقاد، حج اسکیم کادوبارہ اجراء، میڈیکل سہولیات کی بلاتعطل فراہمی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے عرصہ تعیناتی کو ناقابل فراموش اور مثالی قرار دیا گیا جبکہ اس موقع سابق ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کو پھولوں کے گلدستے اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔ عبدالرشید سولنگی نے اس سے قبل سیکریٹری اطلاعات سندھ، سیکریٹری اںڈسٹریز، سیکریٹری لیبر سمیت مختلف محکموں میں فرائض انجام دے چکے ہیں.

مزید خبریں