کراچی (میاں خرم شہزاد) پولیو ورکر اور سپروائزر سے بدتمیزی / مار پیٹ کرنے والوں کو کیماڑی پولیس نے شیرشاہ محمدی روڈ پر موقع سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی . کیماڑی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 6 فروری کو بوقت 1400 بجے شیرشاہ محمدی روڈ پر 5 اشخاص نے پولیو ڈیوٹی پر مامور ایریا سپروائزر بنام غزالہ نور سے بدتمیزی اور پولیو ورکر بنام فرقان نور کو اسٹنٹ کمشنر سائیٹ کی موجودگی میں مار پیٹ کی۔
اسی دوران قریب موجود تھانہ شیرشاہ پولیس موبائل نے واقع میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مزید پڑھیں: مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- عابد آفریدی، 2- عامر آفریدی اور 3- حسنین کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، مار پیٹ و بدتمیزی کرنے پر تھانہ شیرشاہ میں مقدمہ الزام نمبر 17/2025 بجرم دفعہ 147/149/186/353/337A(I)/504/506/34 ت پ درج کیا گیا۔ مفرور ملزمان کی تلاش جاری گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔