جمعرات,  06 فروری 2025ء
پولیس چیف کا نیپا کراچی میں 42ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب، کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کی بہتری کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور

پولیس چیف کا نیپا کراچی میں 42ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب

کراچی (میاں خرم شہزاد) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹنگ اسٹاف سید غوث علی شاہ کی دعوت پر پولیس چیف نے 42ویں مینجمنٹ کورس (MCMC) کے تحت ایک خصوصی سیشن سے خطاب کیا۔

پولیس چیف نے اپنے لیکچر میں “کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم، مسائل اور چیلنجز” کے موضوع پر بات کرتے ہوئے “انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس” کی موجودہ صورتحال، چیلنجز، اور سیکیورٹی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا ٹرانسپورٹ سسٹم اس وقت متعدد مسائل کا سامنا کر رہا ہے جن میں سیکیورٹی کی کمی، سیفٹی کے مسائل، اور انتظامی مسائل شامل ہیں۔ پولیس چیف نے ان مسائل کے ممکنہ حل پر بھی روشنی ڈالی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر پولیس چیف نے شہری سہولتوں کی بہتری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی میں اداروں کی موثر کارروائی ضروری ہے تاکہ شہر میں امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ای وی بس پلانٹ: سندھ حکومت نے چینی کمپنی کو سرمایہ کاری کی دعوت دی

مزید خبریں