بدھ,  05 فروری 2025ء
وزارت ہیومن رائٹس کا ایس ایچ او کے اعلانات کے خلاف آئی جی اسلام آباد کو خط
وزارت ہیومن رائٹس کا ایس ایچ او کے اعلانات کے خلاف آئی جی اسلام آباد کو خط

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) منسٹری آف ہیومن رائٹس نے آئی جی اسلام آباد کو ایک خط لکھا ہے جس میں ایس ایچ او سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ خط ڈی جی ہیومن رائٹس ہیلپ لائن کی جانب سے لکھا گیا تھا۔

دستاویزات کے مطابق، اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی کے خلاف پبلک کیمپین کے دوران مساجد میں اعلانات کیے، جس میں شہریوں کو گھر گرانے، تشدد کرنے اور تضحیک کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ یہ اقدامات قانوناً جرم ہیں اور ایسے اعلانات نہ صرف کمیونٹی پولیسنگ بلکہ کوڈ آف کنڈکٹ کے بھی خلاف ہیں۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے کنوینشن کا حصہ ہے جو سزا، تضحیک اور تشدد کے خلاف ہے، اور اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ضروری ہے۔ کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ 2022 بھی شہریوں کو تشدد سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف پولیس اور فلاحی اداروں کا مشترکہ محاذ

منسٹری آف ہیومن رائٹس نے درخواست کی ہے کہ ایسے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے جو تشدد اور تضحیک کے معاملات میں ملوث ہیں، اور رپورٹ جلد از جلد جمع کرائی جائے۔

مزید خبریں