بدھ,  05 فروری 2025ء
ریڈیو دبنگ 90.4 کی نویں سالگرہ اور آر جیز ایوارڈ شو کی شاندار تقریب اٹک میں منعقد

اٹک(روشن پاکستان نیوز) ریڈیو دبنگ 90.4 کی نویں سالگرہ اور آر جیز ایوارڈ شو کی پروقار تقریب بلدیہ ہال اٹک میں منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی اٹک، انیل سعید تھے، جبکہ مہمانانِ گرامی میں چیف آفیسر بلدیہ افتاب خان، سابق وائس چیئرمین طاہر اعوان، ڈاکٹر میاں راشد مشتاق، قیوم خٹک، ضلع صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ ن خالدہ رانا، راشدہ صدیق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف ایم 90.4 اٹک مس کنول افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد نیاز کھوکھر اور اسٹیشن مینیجر سید نبی خان شامل تھے۔

تقریب میں ریڈیو دبنگ کی کامیاب 9 سالہ سفر کا جشن منایا گیا اور آر جیز کی محنت کو سراہتے ہوئے “تمغہ فنِ آواز” سے نوازا گیا۔ نمایاں آر جیز میں نصیر خان، کریم خان، مبشر سلیم، سعدیہ کنول اور سید اسد کاکا خیل کا ذکر کیا گیا۔ سابق آر جیز کو بھی ایوارڈز دیے گئے جن میں ہاجرہ خان، رابی میر، اقراء بشیر، امجد اقبال ملک، یاسر قریشی، دانش خان، بشارت خان اور دیگر شامل تھے۔

آر جے ماہ رخ خان کو بہترین میزبانی کے اعتراف میں “بہترین ایونٹ ہوسٹ” کا ایوارڈ دیا گیا، جس نے اپنی شاندار میزبانی سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ اس کے علاوہ، میاں ضیاء یو کو بہترین نیوز اور سوشل ورکر کا ایوارڈ دیا گیا، جو اپنی خدمات کے ذریعے لوگوں کے درمیان آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب میں نعت خوانی، ملی نغمے اور اسپانسرز کی جانب سے انعامات کی تقسیم نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ اسپانسرز میں ایشما کاسمیٹکس، خٹک رئیل اسٹیٹ، بی ایپل، شاہ کلینک اور ایزل کاسمیٹکس فیباء کمیونیکشن شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق

تقریب کے اختتام پر ریڈیو کی اہمیت اور مقامی تشہیر کے مواقع پر زور دیا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف ریڈیو دبنگ کی کامیابیوں کا جشن تھی، بلکہ آر جیز کی محنت اور خدمات کا بھی شایانِ شان اعتراف تھا۔

مزید خبریں