بدھ,  05 فروری 2025ء
وزیراعلیٰ سندھ کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام، کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین

کراچی (میاں خرم شہزاد / آئی این این اے) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم کشمیریوں پر سالوں سے جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر اٹھایا جائے گا اور حکومت سندھ کشمیری عوام کی حمایت میں ہر ممکن اقدام کرے گی۔ اس موقع پر سندھ بھر میں کشمیر کے حق میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: تھر کی بجلی سندھ میں استعمال نہیں ہوتی، فیصل آباد جاتی ہے: مراد علی شاہ

مزید خبریں