کراچی (روشن پاکستان نیوز) جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو ڈاکٹرز نے ذہنی مریضہ قرار دے دیا ہے۔ سربراہ شعبہ نفسیات ڈاکٹر چنی لال نے تصدیق کی کہ خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈاکٹر چنی لال کے مطابق، اسپتال کی طبی ماہرین کی ٹیم مسلسل مریضہ کا معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کر رہی ہے۔ مریضہ کا ہیموگلوبن لیول انتہائی کم تھا، جس کے باعث انہیں دو مرتبہ انتقال خون کے عمل سے گزارا گیا۔
امریکی خاتون کی غیرمعمولی عادات
ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ مریضہ اسپتال کا کھانا کھانے سے انکار کرتی ہیں اور صرف فاسٹ فوڈ یا اپنی پسند کے کھانے منگواتی ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف پولیس اور فلاحی اداروں کا مشترکہ محاذ
ان کا کہنا تھا کہ مختلف طبی ٹیسٹوں کے بعد خاتون میں نفسیاتی مسائل کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد انہیں مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔