پیر,  03 فروری 2025ء
عمران خان لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ، شہباز شریف میں اسمبلی میں تقریر کرنیکی ہمت نہیں ، عمر ایوب

اسلام آباد(روشن پاکستن نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز شریف میں ہمت نہیں کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 8 فروری کو تحریک انصاف یوم سیاہ منائے گی ، صوابی میں احتجاج ہو گا۔ عمران خان پورے ملک کے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا، حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے ہاتھ میں تو یہ بھی نہیں کہ ہماری اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں بات کروا سکے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے

انہوں نے مزید کہا کہ کہ لاپتہ افراد بلوچستان سمیت پورے ملک میں بڑا ایشو ہے، حکومت نے ملک کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، ملک کہاں جا رہا ہے، یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں، ایف بی آر 1010 نئی گاڑیاں لے رہا ہے۔

مزید خبریں