کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کی کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل ون آن ون ملاقات کریں گے، وزیراعظم گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی خیریت دریافت کریں گے۔
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیرتوانائی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
مزید پڑھیں: این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال