اتوار,  02 فروری 2025ء
190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، ہم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر بھرپور توجہ دی، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔

عطا تارڑ نے اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے، یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: معروف صحافی ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شہزاد انور ملک کی والدہ کے بھتیجے کے چالیسواں کا ختم

انہوں نے کہا کہ ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنگی گوگی اور کپتان کا تھا، یہ لوگ پاکستان کو لوٹ کے کھا گئے، دنیا بھر میں ان کی ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے ہیں ہم دفاع نہیں کریں گے، ہم نعوذ باللہ سیرت پر چل رہے ہیں، خدا کا واسطہ ہے سیرت کا نام نہ لو، پورا ٹولا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم کہتے تھے ان کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے یہ توشہ خانہ سے چیزیں چوری کررہے تھے، کہا گیا ہے کہ 300 ڈالر سے زیادہ کی چیز نہیں لے سکیں گے، ان لوگوں نے توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کیں، وزیر اعظم چیزیں بیچ دیتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شفافیت کے دعوے کررہے تھے، یہ سڑک اس وقت کیوں نہ بنی جب کہتے تھے ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کررہے ہیں، ملک میں جب بھی تعمیر و ترقی ہوئی، وہ ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے، ہم بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا مقدمہ لڑتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے دور میں کام نہ ہوا کیونکہ یہ لوگ پیسے کمانے میں لگے ہوئے تھے، مال بنا رہے تھے، ڈیلیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے، سڑکوں کی تعمیر، صاف پانی اور گیس کے مسائل حل ہوں گے، ہم نے وعدہ کیا تھا اس حلقے کو مثالی بنائے گے، ٹاؤن شپ کا علاقہ جلد مثالی علاقہ بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لائے ہیں، پاکستان کی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی، ہم وعدہ کیا تھا پبلک سیکرٹریٹ کھلے گا، اس علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے جو بھی کرنا پڑا کریںگے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنگی گوگی اور کپتان کو تو فکر ہی نہ تھی، یہ وہ لوگ ہیں جو شہداء کی بے حرمتی کرتے ہیں، ہم تو شہداء کی تعظیم کرنے والے لوگ ہیں، پاکستان ہے تو سیاست اور سیاسی جماعتیں ہیں۔

مزید خبریں