حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حامد نا صر گوارئیہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ اور دیگر ڈاکٹروں نے ٹراماسنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جلالپور بھٹیاں کار حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کیا جائیں.اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت نہیں ہونی چاہیے۔جلالپور بھٹیاں کے قریب کار حادثہ کے دوران پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے تھے۔اس حادثے پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات بروقت فراہم کریں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ حادثہ کے جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔