راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی آرٹ کونسل میں منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں چکوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز منیب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس موقع پر ملک بھر سے مختلف شہروں سے آئے ہوئے باڈی بلڈرز نے اپنی مہارت اور جسمانی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا، جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔
راولپنڈی آرٹ کونسل کے صدر نے کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں بلکہ میرٹ پر مقابلے کرانے سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع دیتا ہے۔
منیب خان کی کامیابی پر مقامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی گئی۔ ان مقابلوں نے باڈی بلڈنگ کے شائقین میں ایک نیا جوش پیدا کیا اور اس کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں: وزیر خزانہ کی ایزی پیسہ کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد