اتوار,  02 فروری 2025ء
پاک فوج زندہ باد ریلی: حافظ آباد میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حافظ آباد اور ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے زیراہتمام،، پاک فوج زندہ باد،، ریلی نکالی گئی ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب سے لیکر فوارہ چوک تک نکالی گئی.چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حافظ آباد اور ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے زیراہتمام،، پاک فوج زندہ باد،، ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں، سول سوسائٹی، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، بینڈ باجوں کی دھنوں پر دلکش رقص پیش کیا گیا ریلی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے کچہری بازار پاک فوج زندہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا فوارہ چوک میں مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا مقررین نے کہا ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک فوج کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح پیغام دیتے ہیں افواج پاکستان کیخلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ملک دشمن عناصر کو پیغام ہے تم اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکو گے.آخر میں ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گی

مزید خبریں