اتوار,  02 فروری 2025ء
شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث جلالپور بھٹیاں میں خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)شدید دھند اور تیز رفتاری نے 5 افراد کی جان لے لی، جلالپور بھٹیاں کے قریب اصغر بھٹی چوک کی دیوار سے ٹکرا گئی موقع پر 3 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گے. دو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گے 5 جانبحق ہو گے ہیں دو افراد شدید زخمی ہیں.

عینی شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار کار جو کہ گوجرانوالہ سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی جلال پور بھٹیاں کے قریب اصغربھٹی چوک کی دیوار کے ساتھ ٹکرا گئی،اس چوک پر متعدد حادثات ہو چکے ہیں کار حادثے میں موقع پر 4 افرار شدید زخمی اور 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.تاہم ہسپتال جاکر مذید دو نوجوانوں کی موت واقع ہو گی ہے ٹوٹل 5 افراد جان بحق ہو چکے ہیں.

زخمیوں میں عرفان، راشد، کاشف اور قاسم شامل ہیں جن میں تین کا تعلق راولپنڈی اور ایک کا تعلق اسلام آباد سے ہے جان بحق کا افراد میں اللہ دتہ چنیوٹ سے، اور دو نامعلوم نوجوان ہیں زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دے کر ٹراما سنٹر ہسپتال حافظ آباد شفٹ منتقل کیا ہے جبکہ تین نوجوانوں کی لاشوں کو قریبی سنٹر آر-ایچ-سی جلال پور میں شفٹ کیا گیا ہے

مزید پڑھیں: حافظ آباد: چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سارہ احمد کا اہم اقدام

جلالپوربھٹیاں کے قریب کسیسے روڑ پر اور پنڈی بھٹیاں حافظ آباد روڈ پر واقع اصغر بھٹی چوک جو گولائی میں واقع ہے خونی چوک بن چکا ہے انتہائی کم گولائی میں ہونے کی وجہ سے دھند یا رات میں ڈرائیور کو اندازہ نہیں ہوتا جس کے سبب آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوٹس لیتے ہوئے اس چوک کو ری ڈیزائن کروایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے.

مزید خبریں