هفته,  19 اپریل 2025ء
تحریک انصاف آج ملاقات کیلئے نہ آئی تو مذاکراتی کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کرینگے ، عرفان صدیقی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی آج کمیٹی اجلاس میں شامل ہوتی ہے تو اپنا جواب ان سے شیئر کریں گے۔

عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبے کے مطابق کوئی ترمیم یا تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کو تحلیل کرنے پر غور کریں گے۔

دریں اثنا وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں تاہم اگر پی ٹی آئی انکار کرتی ہے تو مذاکرات کی مشق لاحاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے راستے ہمیشہ کھلے رکھنا چاہتی ہے اور مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب

مزید خبریں