پیر,  27 جنوری 2025ء
تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، پنجاب حکومت کا فیصلہ

اسلام آباد(روبینہ ارشد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فحاشی ، بے حیائی اور بیہودگی پھلانے والی اداکاروں پر تاحیات پابندی عائد کرنے اور ایسے ڈرامے بنانے والے تھیڑز کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اسی سلسلہ میں تھیڑ مالکان سے ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تھیڑ میں فحاشی اور بے حیائی پھلانے پر تھیڑ مالکان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیے جہاں فیملیز دیکھنے آئیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا رولز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس آئیں گے پھر جرمانہ ہوگا اور پھر لائسنس کینسل ہونگے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل کو تھیڑز مالکان سے بیان حلفی لینے کی ہدایت کی جائے گی اور انڈرٹیکنگ کے بعد سیل شدہ تھیڑز کو کھولنے کا حکم دیا جائے گا، جن تھیڑز مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں41فیصد بور، 27فیصد فلٹرڈ اور 33فیصد سپلائی پانی کے نمونے غیر تسلی بخش نکلے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جلد تھیڑز کے لئے نئی قانون سازی کرنے جارہی ہے اور تھیڑز مالکان فیملی ڈرامے بنائیں حکومت انکو مکمل سپورٹ کریگی، سب تھیڑز کو آخری وارننگ دی جارہی ہے۔

مزید خبریں