پیر,  27 جنوری 2025ء
علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت واپس لے لی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی۔

علی امین گنڈا پور سے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا عہدہ لے لیا گیا ہے، ان کی جگہ جنید اکبر کو تحریک انصاف خیبر پختوانخوا کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کی ہدایت بھی کی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ پی ٹی آئی ہر سطح پر متحرک ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور صوبے میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ن لیگ نے نہیں عدالت نے سنایا، مریم اورنگزیب

مزید خبریں