اتوار,  26 جنوری 2025ء
ہمیشہ اصولوں،خدمت اور شرافت کی سیاست کی ہے، چوہدری جعفر اقبال

اسلام آ باد(روشن پاکستان نیوز)جعفر آبادگھرانے نے کڑے سے کڑے وقت میں بھی وفاداریاں تبدیل نہیں کیں،ہمیشہ پارٹی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے سب کو جوڑنے کی جدو جہد کی اور ہمیشہ اصولوں،خدمت اور شرافت کی سیاست کی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کھلی کچہری میں ن لیگی رہنماؤں،تنظیمی عہدیداروں سمیت شہریوں اور حلقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال،سابق ایم ی اے و ممبر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی چوہدری محمد عمر جعفر نے کھلی کچہری میں عوام مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور جعفر آباد گھرانے نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے،حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے ،جعفر آباد گھرانے کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں گزشتہ نصف صدی سے ہمارا مشن عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت کرنا اور سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے،الحمدللہ آج ہم میاں محمد نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے مشن کو لے کر آگے چل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج آپ کو یہاں بلا کر آپ ہی کی صوابدید پر آپ کے ترقیاتی کام آپ کے گلی محلوں میں جا کرکروائے جا رہے ہیں۔ انشاء اللہ یہ مشن جاری و ساری رہے گا۔کھلی کچہری میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عمر منیر،منیارٹی ونگ کے ضلعی صدر بابو لیلا رام،لیبر ونگ کے ضلعی صدر رانا عبدالشکور،چوہدری سلطان بندیشہ،چوہدری الطاف گوجر،فلک شیر ایڈووکیٹ،اللہ داد ،رانا ضیاء الدین آصف، الیاس پوڑا،سابق کونسلرزرانا فتح،رانا امجد،، عمر اویسی، سمران گوجر سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں