هفته,  25 جنوری 2025ء
محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(روشن پاکستان نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پراپرٹی ٹیکس کا تعین ڈی سی ٹیبل میں دی گئی مالیت کے مطابق کیا جائے گا،50لاکھ روپے مالیت تک کے گھر اور رہائشی پلاٹس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

موجودہ ٹیکس گزاروں کو رواں مالی سال میں اضافی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا،نئے ٹیکس گزار اس سال اپنے کل ٹیکس کا صرف 25 فیصد ادا کریں گے۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے واجب الاداء ٹیکسز کی سیلف اسسمنٹ کی سہولت دی جا رہی ہے ،پراپرٹی کی مالیت سے واجب الاداء ٹیکس کا تخمینہ خود لگایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: گجرات پریس کلب میں ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر سید عثمان حیدر شاہ کا خطاب

مزید خبریں