هفته,  25 جنوری 2025ء
جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر نے جنید اکبر خان کا نام تجویز کیا،ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، ملک عامر ڈوگر،وجہیہ قمر، سردار محمد یوسف زمان اور دیگر ممبران نے جنید اکبر خان کے نام کی تائید کی۔

ممبران کمیٹی نے جنید اکبر خان کو مبارکباد پیش کی، جنید اکبر خان نے متفقہ طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب کرنے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلوں گا، کمیٹی ممبران نے جنید اکبر خان کو کمیٹی کو چلانے پر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

مزید خبریں