جمعرات,  23 جنوری 2025ء
حلقے کے عوام کیلئے فلاحی منصوبے شروع کرینگے ،سردار زادہ میر سعیدخان لانگو

تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی ترجیح ہے ، رہنماء جے یو آئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعت علماء اسلام پاکستان کےقلات کےجنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوارسردار زادہ میر سعیدخان لانگو نےانتخابات کیلئے اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے، اس حوالے سے انہوں نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور عوام سے ملے اور انہیں اپنا پیغام پہنچایا، اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے سردار زادہ میر سعیدخان لانگو کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کیلئے بہت سے فلاحی منصوبے انکے ذہن میں ہیں جن کو انتخاب میں کامیابی کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، ان کی ترجیحات میں عوام کیلئے تعلیم اور صحت کیساتھ روزگار کی فراہمی شامل ہے، عوامی حمایت سے انشاء اللہ نو فروری کو ہونے والےضمنی انتخاب میں جیت انکا مقدر ہو گی، عوام کی طرف سے بھی ہمیں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے، ہم پہلے بھی یہ انتخاب جیتے تھے اور آئندہ بھی عوامی قوت سے یہ انتخاب جیت کر اپنے عوام اور اہل علاقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گےاور انکے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے، اس موقع پر اہل علاقہ نے سردار زادہ میر سعیدخان لانگو پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انکا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے انکی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ سردار زادہ میر سعید خان لانگو عوام کا درد اپنے سینے میں رکھتے ہیں اور انکے حقیقی نمایندے ہیں انشاء اللہ جیت انکا مقدر ہو گی۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخاب میں کامیابی ہمارا مقدر ہو گی: سردار زادہ میر سعیدخان لانگو

مزید خبریں