جمعرات,  23 جنوری 2025ء
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے اقدامات

تحریر:انجم سہیل

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق حکومت پنجاب کے تجربہ کار، فرض شناس اور سینئر آفیسر ہیں۔ا نہوں نے حافظ آباد بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی سے قبل وزیرا علیٰ سیکرٹریٹ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض سرانجام دیے اور وہ اپنے کام پر پوری طرح عبور اورگرفت رکھتے ہیں۔ ایک حکومتی آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کا فوری حل، دفتر آنے والے تمام افراد سے انتہائی ملنساری،
خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آنا شروع سے ہی انکا خاصاًرہا ہے اور ویسے بھی انکادفتر عوام کے لیے ہمہ وقت کھلا رہتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی، فلاحی اقدامات،اداروں کی بہتری،عوام کو بہتر سروسز وزیر اعلیٰ کے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت شہری اور دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی
،تجاوزات کا خاتمہ،پارکوں کی صفائی و بحالی، شہرکی خوبصورتی سمیت دیگر عوامی فلاحی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ صبح دفتر آنے سے قبل اور بعد ازدفتری اوقات وہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے اچانک دورے کر کے وہاں صفائی ستھرائی کے نظام کا خو د جائزہ لیتے ہیں۔ان دنوں شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کر و ایا جا رہا ہے شہر کے عوامی مقام کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اندرون شہر دونوں پارکوں اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے عقب یر لب نہر کینال پارک کی بحالی، صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا کام جاری و ساری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی خصوصی کاوش سے بائی پاس، شہر کے داخلی راستوں اور اندورن شہر کی تمام اہم شاہراؤں پر خوبصورت سائن بورڈ لگائے گئے ہیں۔ جس سے بیرون شہر سے آنے والے افرادکو سہولت اورراہنمائی حاصل ہور ہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جیسی برق رفتاری سے صوبہ بھر میں تعلیم کے فروغ، طلباء و طالبات کو وظائف دینے اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہیں انہی کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق ضلع بھر کے ایسے تمام سکول جو ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ سے آؤٹ سورس کر کے پیف کے حوالہ کیے گئے ہیں۔ ان تمام سکولوں اور ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام سکولوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے بھی کر رہے ہیں اور وہاں سکولوں میں طلباء و طالبات کی تعلیمی صورتحال، درس و تدریس کے انتظامات، بچوں کی تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں کا خصوصی طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور فنِ سکولوں میں سہو لیات کی کمی ہے وہاں سہولیات کی دستیابی کیلئے عملی طور پر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں تا کہ ہمارے دیہات کے بچے بھی ایک اچھے خوشگوار ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔صحت کی بہتر سہولیات کسی بھی معاشرے کیلئے بے حد ضروری ہیں اور جس طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں حکومت پنجاب عوام کو صحت کی معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے خوشاں ہے تو اسی طرح ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صبح، دوپہر، شام، رات کے کسی وقت بھی اچانک دورے کرتے اور وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات کی مفت فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ہسپتالوں کے دوروں کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے ضرور فیڈ بیک لیتے ہیں۔ جس وجہ سے ضلع بھر کے ہسپتالوں اور سکولوں کی مجموعی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ اگر بات کی جائے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے حافظ آباد میں 3ارب10کروڑ روپے کی لاگت سے 5بڑی سٹرکوں کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے۔یونیورسٹی آف حافظ آباد، نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع میں جتنے بھی چھوٹے بڑے منصوبے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خود انکی سائٹ کا دورہ کر تے اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انہیں معیار اور مدت کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایات اور کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو مقرر ہ نرخوں اور سستے داموں اشیائے خوردونو ش کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور چیزوں کی قیمتوں اور سپلائی کو مانیٹرنگ کر تے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیے جانے والے پروگرام کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم، ہمت کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ، آسان کاروبار، اپنی چھت اپنا گھر، زرعی سولر سکیم سمیت دیگر عوامی فلاحی پروگراموں کوخصوصی طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے اور میرٹ کے مطابق انتہائی شفاف طریقہ سے کسانوں، زمینداروں، مویشی پال حضرات، اسپیشل پرسنسر اور دیگر افراد کو حکومتی امداد او رقرضہ جات دیے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حکومت پنجاب کی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے سلسلہ میں ایسے افرادجن کا قرعہ اندازی کے زریعے نام نکلا اور انہیں قرضہ ملا انکے گھروں پر جا کر انکے گھروں کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی کوشش ہے کہ جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تو وہی طلباء و طالبات اور مقامی کھلاڑیوں کی مثبت سر گرمیوں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔ اسی لیے وقتاً وقتاً ضلع میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا تا ہے او ربالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کھیلتا پنجاب پروگرام کو بڑی کامیابی سے انعقاد کرو ا گیا۔ ضلع بھر میں امن و امان، بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔ مقامی علما ء کرام، وکلا ء، میڈیا کے نمائندوں، اسماجی و کاروباری افراد،مسیحی برادری سمیت ضلع کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملاقاتیں اور انکے پروگراموں میں شرکت کر کے انہیں اپنا ئیت کا احساس دلا تے ہیں کہ ضلع انتظامیہ انکے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت انکے ساتھ ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے اپنے چند ماہ کے عر صہ تعیناتی میں ضلع اور اسکے عوام کی بہتری، فلاح و بہبود، اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، عوا می مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد، دفاترمیں اوپن ڈور پالیسی سے عوام کا بھر پور اعتماد حاصل کیا ہے اور عوام بھی ا نکے فلاحی اقدامات سے خوش ہیں

مزید خبریں